سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
سائفر کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہلِ خانہ اڈیالہ جیل آئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔
واضح رہے کہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے گواہان کو بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔