• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کو ایک بار پھر نظریاتی بن جانے کا کہہ دیا۔

پریس کانفرنس میں فیصل کریم کنڈی نے ن لیگی قائد پر طنزیہ وار کیے اور کہا کہ نوازشریف ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ایون فیلڈ میں چھوڑ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیا لاڈلہ بننے کےلیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، ن لیگی قائد سے کہتا ہوں کہ وہ دوبار نظریاتی تو بن جائیں۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ اگر ایک اور سلیکشن ہوگی تو ملک کو معاشی بحران سے نہیں نکالا جاسکتا، اگر دوبارہ کوئی لاڈلا مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کےلیے بہتر نہیں ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نمبر گیم کے ذریعے ہم حکومت بنانے جارہے ہیں، عام انتخابات ہوں گے تو پتا چلے گا کہ کون کتنی سیٹیں جیتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دودھ میں پانی ملا کر اقتدار میں لایا گیا تھا نواز شریف کو لانے کے لیے پانی میں دودھ ملانا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید