• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کا ایئرپورٹ سیکیورٹی چیک پر تحمل کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی چیک کےلیے روکا گیا جہاں انہوں نے تحمل کے ساتھ تمام کارروائی مکمل کروائی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان سے انکے کاغذات دکھانے کو کہا گیا جس پر انہوں نے اپنے کاغذات دکھائے۔  

شاہ رخ خان کے ہمراہ انکے نجی سیکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے جبکہ انہیں سیکیورٹی چیک پر روکے جانے کا مقصد معمول کی کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹ وغیرہ کی جانچ کرنا تھا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، اس دوران انہوں نے تحمل کے ساتھ کاغذات دکھائے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو پر شاہ رخ کے مداح بھی سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ تعاون پر شاہ رخ خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید