• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور بھارتی کرائم شو’سی آئی ڈی‘ کے اداکار کو دل کا دورہ پڑگیا

دنیش فڈنیس، فائل فوٹو
دنیش فڈنیس، فائل فوٹو

مشہور بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش فڈنیس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کو اداکار کی حالت بہت نازک تھی تاہم اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیش فڈنیس کی طبیعت کے بارے میں ’سی آئی ڈی‘ کی کاسٹ اور عملے کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اُن کے ساتھی اداکاروں نے اسپتال پہنچ کر اداکار کی عیادت بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ بھارت کے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے جس کی پہلی قسط 1998ء میں نشر ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید