لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان استحکام پارٹی(آئی پی پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیاگزشتہ روز شہباز شریف سے جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ، ذرائع کے مطابق سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپر ورک کیساتھ طے ہوگا۔ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان بھی اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔