کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ غزہ کے اسپتالوں کی صورتحال کو جنگ عظیم اول جیسی قرار دے دیا۔ایک بیان میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کےکمال عدوان اسپتال کی صورتحال انتہائی تباہ کن ہے، الشفا اسپتال جیسی تباہی دیگر اسپتالوں میں بھی دہرائی جا رہی ہے۔ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہےکہ غزہ میں طبی عملہ جنگ عظیم اول جیسی صورتحال میں کام کر رہا ہے۔