• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان کو سیمی فائنل میں یو اے ای نے 11 رنز سے ہرا دیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں یو اے ای نے شاندار کھیل پیش کیا اور پاکستان کو اہم ترین مقابلے میں 11 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ایونٹ میں نیپال، بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یو اے ای کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 193 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آیان افضل نے 55 اور آریانش شرما نے 46 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔

عبید شاہ نے گرین شرٹس کی طرف سے 4 جبکہ علی اسفند اور عرفان منہاس نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور پوری ٹیم 182 رنز پر پویلین لوٹ گئی، یوں یو اے ی نے میچ 11 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل اتوار بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید