• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دیوار پر چڑھنے کی صلا حیت رکھنے والا روبوٹ تیار

Latest News
نیویارک…جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آئے دن نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں جو روزمرہ معمولات سر انجام دینے کیلئے بھی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔جہاں پہلے مصوری ،مساج،کھانا پکانے اور کپڑے استری کرتے روبوٹ سامنے آچکے ہیں وہیں اب سائنسدانوں نے دیوارپرچڑھنے والا روبوٹ بھی تیار کرلیا ہے۔

ڈزنی ریسرچ ریوخ اینڈ ایتھ کا تیار کردہ ننھا روبوٹ نہ صرف زمین پر تیزی سے چلتا ہے بلکہ دیواروں اور چھت پر بھی اسی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس روبوٹ سے مختلف کام لیے جاسکتے ہیں جس میں کھڑکیاں صاف کرانا،عمارتوں کی تلاشی لینا اور سرچ اور ریسکیو آپریشن کرانا بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین
تازہ ترین