راولپنڈی( ٹی وی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خاننے سردار لطیف کھوسہ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا جبکہ سردار لطیف کھوسہ نے لاہور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آج نیب نے توشہ خانہ کیس میں ریفرنس دائر کیا لیکن نقول فراہم نہیں کیں، ہماری ضمانت کی درخواستیں 27 دسمبر تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہمارے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے میں مشکلات آرہی ہیں اور انہیں کاغذات نامزدگی نہیں مل رہے، اس حوالے سے ہم سارے ہائی کورٹس میں درخواستیں دائر کریں گے، ہم گزارش کررہے ہیں کہ یہ کیسی لیول پلئینگ فیلڈ ہے‘۔