ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور ان کے بھائی فیصل امین، والد امین اللّٰہ اور اہلیہ شہناز علی امین کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔
علی امین گنڈاپور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44، خیبر پختوا اسمبلی کے حلقے پی کے 112، 113 پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
ان نشستوں پر علی امین گنڈاپور کے والد امین اللّٰہ اور بھائی فیصل امین کے کاغذات بھی جمع کروائے گئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی اہلیہ شہناز علی امین کے کاغذات نامزدگی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 113 پر جمع کروائے گئے ہیں۔