پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور کی تیاری کیلئے عوام سے تجاویز طلب کرلیں۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دعوت ہے کہ وہ پی ایم ایل این ٹوئنٹی ٹوئنٹی فور ڈاٹ کام پر جا کر اپنی قیمتی اور قابل عمل تجاویز سے آگاہ کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا عوام سے نہ ٹوٹنے والا تعلق ہی اس کی اصل طاقت ہے۔ شہری، پاکستانی قوم کی اجتماعی دانش کو ترقی کی حقیقی شکل دینے کے لیے اپنی تجاویز پورٹل پر ڈال سکتے ہیں۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال نے بھی منشور کی تیاری کے لیے عوام سے پورٹل کے ذریعے تجاویز دینےکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کو بھی منشور کا لازمی حصہ بنایا جا رہا ہے۔