کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ائرپورٹ سےجعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے والے 2مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، پر پر بیرون ملک جانے والے 2مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان فلائٹ نمبر FZ346 سے اٹلی جا رہے تھے،گرفتار ملزمان میں فرحان احمد اورپرویز محمد شامل ہیں، ملزمان کا تعلق گجرانوالہ اور شیخوپورہ سے ہے،ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے اٹلی کے ریزیڈنٹ کارڈ بھی جعلی نکلے، جبکہ ملزمان کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں،ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی اسٹمپس کے حوالے سے بھی کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ کارڈز حاصل کئے تھے،ملزمان نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز کے عوض مجموعی طور پر 37لاکھ روپے ادا کئےتھے ،ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کےحوالے کر دیا گیا۔