• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبد اللہ کادوانی کا 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ پر شائقین کے لیے تحفہ

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈراما سیریل 'تیرے بن' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے شائقین کو 'تیرے بن 2 '  کا تحفہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے ہدایت کار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے سیزن 2 کا بڑا اعلان کردیا۔

انہوں نے شریک پروڈیوسر اسد قریشی سمیت ڈرامے کی مرکزی کاسٹ یعنی یمنیِ زیدی اور وہاج علی کے ہمراہ سیاہ ملبوسات میں ملبوس تصاویر شیئر کیں۔


اس کے ساتھ ہی طویل کیپشن لکھ کر تیرے بن سیزن 2 کی شوٹنگ کے حوالے سے اعلان کیا۔

عبداللہ کادوانی نے لکھا کہا الحمدللہ اس سال کا سب سے بڑا اعلان کرنے کا وقت بلآخر آ گیا ہے، جس کا بے پناہ انتظار تھا، آپ کی پسندیدہ جوڑی یمنیِ زیدی اور وہاج علی اپنی بے مثال آن اسکرین کیمسٹری کے ساتھ تیرے بن سیزن 2 میں دھوم مچانے کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور جیو انٹرٹینمنٹ ایک نئے شاہکار کے ساتھ آنے کو تیار ہے، جلدی اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو آپ سب کی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید