• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے بی سی کا آخری شو، امیتابھ آبدیدہ ہوگئے

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے نامور کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 15‘ کا اختتام ہوگیا۔ 

بھارتی نجی ٹیلی ویژن کی جانب سے انسٹاگرام پر پروگرام کے آخری شو کی جھلک شیئر کی گئی۔ 

مختصر دورانیے کے اس ویڈیو کلپ میں امیتابھ بچن شو کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ 

امیتابھ کو اس ویڈیو کلپ میں مختلف روپ میں دکھایا گیا۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ اب ہم جارہے ہیں اور کل سے یہ اسٹیج اب نہیں سجے گا۔ اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ کل سے ہم یہاں نہیں آ پائیں گے، نہ کہنے کی ہمت ہوتی ہے اور نہ کہنے کا من ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ’میں امیتابھ بچن اس دور کےلیے اس اسٹیج سے آخری بار کہنے جارہا ہوں شبراتری۔‘



انٹرٹینمنٹ سے مزید