اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے منسوب مضمون کے سلسلے میں برطانوی اشاعتی ادارے دی اکانومسٹ کے ایڈیٹر کو خط لکھے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ ہم دی اکانومسٹ کے ایڈیٹر کو ایک مضمون کے بارے میں لکھ رہے ہیں جو مبینہ طور پر عمران خان نے لکھا تھا۔