• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے پی پی 193 پاکپتن سے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دے دیا

بشریٰ بی بی کے داماد حیات مانیکا مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے، مسلم لیگ ن نے پی پی 193 پاک پتن سے فاروق مانیکا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پی پی 193 پاکپتن سے فاروق مانیکا کو ٹکٹ دے دیا، جبکہ عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا پی پی 193 سے ٹکٹ نہ لے سکے۔

حیات مانیکا 2018 میں اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار تھے، میاں حیات مانیکا بشریٰ بی بی کے داماد بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عطا مانیکا نے 4 روز پہلے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید