• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ایک لاکھ بچے گھروں پر نہ ہونے کی وجہ سے پولیو ڈراپ سے محروم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

لاہور میں ایک لاکھ بچے گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 79 ہزار، راولپنڈی میں 44 ہزار بچے گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ 

ذرائع انسداد پولیو پروگرام کے مطابق امکان ہے کہ ان بچوں نے دوسرے اضلاع میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پی لیے ہونگے۔ 

پنجاب انسداد پولیو پروگرام نے مزید بتایا کہ مہم کے آخری دن اور بعد میں ان بچوں کا اسٹیٹس دوبارہ چیک کیا جائے گا۔

صحت سے مزید