مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور امیدوار این اے 122 خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدم اعتماد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا۔
لاہور میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدم اعتماد نہ کرتے تو روٹی 500 اور ڈالر 1 ہزار روپے کا ہوچکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا گند سر پر اٹھائیں گے تو لوگ ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملکی خزانہ خالی تھا کوئی ڈالر دینے کو تیار نہ تھا، ایک ایک کر کے ناراض ملکوں کو منایا۔