• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی نہیں معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی مشکل سے نکلنا چاہتی ہے تو 9 مئی کے مفرور قانون کے حوالے کر دے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جن حالات کا سامنا ہے، وہ اس کی خود ہی ذمہ دار ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ نہیں بلکہ بلے کا نشان نہ ملنے کی ذمہ دار بھی پی ٹی آئی ہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ضد اور نالائقی کی وجہ سے اسے بلے کا انتخابی نشان نہیں ملا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ کوئی جماعت بھی ضوابط سے اوپر نہیں، انتخابی ضابطے سب پر لاگو ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی لانگ مارچ کی نہیں، معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید