• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سونو سود گھنٹوں ایئر پورٹ پر پھنس گئے

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سونو سود گھنٹوں ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

خراب موسم کی صورتحال کے باعث پروازوں میں تاخیر کے سبب بھارتی اداکار دیگر مسافروں کے ساتھ کئی گھنٹوں تک ایئر پورٹ پر پھنس گئے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی صورتحال سے آگاہ کیا اور دیگر مسافروں کو بھی صبر کا دامن تھامنے کا مشورہ دے دیا۔

انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سونو سود نے لکھا کہ انسان کے بس سے باہر خدا کی اپنی مرضی ہے، موسم اسی اعتبار سے بدلتے ہیں۔ ہمیں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے دیگر مسافروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ 3 گھنٹوں سے صبر کر رہا ہوں اور موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے لیکن میری ہر ایک سے یہ ہی درخواست ہے کہ وہ ایئر لائنز کے عملے کے ساتھ شائستہ رہیں۔ وہ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں بیشتر افراد کو ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتے دیکھ رہا ہوں لیکن ہم سب کو صورتحال کو سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے ایک اور اسٹوری شیئر کی جس میں ایک تصویر بھی ہے، اس تصویر میں سیکڑوں مسافروں کو ایئرپورٹ پر اپنی پرواز کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ایئر لائنز کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور صبر و تحمل سے پیش آئیں کیونکہ ان کی وجہ سے تاخیر نہیں ہو رہی۔

سونو سود نے اسٹوری میں ایک اور تصویر شیئر کی جس میں ایک مسافر کو ایئر لائنز کے عملے کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے مذکورہ انسٹااسٹوری کے ساتھ کیپشن لکھا ہے کہ لگتا ہے جلد ایئر لائنز کے عملے کو سیلف ڈیفنس کی تربیت لینی پڑے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید