• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خلیج عدن میں امریکی جہاز پر حوثیوں کی جانب سے ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔

حوثی نیول فورسز کے مطابق چم رینجرز نامی امریکی جہاز پر متعدد میزائل فائر کیے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چم رینجرز امریکا کی ملکیت مارشل آئی لینڈز کا آئل ٹینکر جہاز ہے۔

برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی کے مطابق میزائل جہاز سے 30 میٹر دور سمندر میں گرے، واقعے میں جہاز یا عملے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں پر حملے بڑھا دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید