• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں، مریم نواز

خانیوال(نیوزایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں اچھا بُرا وقت آتا رہتا ہے،قائد ن لیگ نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا، نواز شریف نے کہا تھا کہ 9مئی کو ریاست پر حملہ کرو،پارٹی الیکشن ٹھیک نہ کروائیں، مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں، مسلم لیگ میدان چھوڑ کر بھاگی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ خانیوال نے ہمیشہ شیر کا ساتھ دیا ہے، خانیوال والوں نے شیر کے علاوہ کسی کو گھسنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی اس بیٹی نے بھی مشکل کا سامنا کیا، مجھے ماں کی موت کی خبر اڈیالہ جیل میں دی گئی، نہ میں نے اپنے باپ کا سر جھکنے دیا اور نہ عوام کا، عوام کا سمندر بتا رہا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ نہیں ہے۔ مریم نوازنے کہا کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ پارٹی الیکشن ٹھیک نہ کروائیں، کیا نواز شریف نے کوئی جھوٹا انٹرا پارٹی الیکشن کروایا؟ مشکلات کے باوجود ہم میدان چھوڑ کر نہیں بھاگے۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف تم سے انتقام نہیں لے رہا، نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا، آج جو نوجوان جیل میں ہیں ان کو تم نے 9 مئی کو حملہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے ایک کونے سے دوسرے کونے نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کے نشان ہیں، 8 فروری کو گھر میں کسی نے نہیں رہنا، آپ نے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔


اہم خبریں سے مزید