• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک نے ثناء جاوید سے تعلقات کا عندیہ کب دیا تھا؟

تصویر بشکریہ شعیب ملک
تصویر بشکریہ شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی خبر سامنے آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک کی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں نے جہاں ان کے مداحوں کو حیران کر دیا وہیں اس کشمکش میں بھی مبتلا کیا کہ آخر اداکارہ ثناء جاوید ان کے رشتے کی شروعات کب ہوئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ برس شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرکے عندیہ دیا تھا۔

شعیب ملک نے گزشتہ برس 25 مارچ 2023 کو ثناء جاوید کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام میں ان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور کیپشن میں اداکارہ کے لیے ’بڈی‘ کے الفاظ استعمال کئے تھے۔

انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے بڈی‘ اور ساتھ میں ’ہیپی برتھ ثناء‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی اضافہ کیا۔

شعیب ملک کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرہ کر رہے کہ ان کے تعلقات کا آغاز نجی چینل کے گیم شو سے ہوا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ تاہم دو ماہ قبل نومبر 2023 میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھی۔

بعدازاں ثناء جاوید اور عمیر جسوال دونوں نے ہی ایک دوسرے کے ہمراہ تمام تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھیں اور ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید