فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے ہرادیا۔
مسقط میں جاری ایونٹ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ہالینڈ کے خلاف غضنفر علی نے 5ویں منٹ میں برتری دلا دی لیکن دسویں منٹ میں الیگزینڈر شوپ نے میچ برابر کر دیا۔
دوسرے کوارٹر میں کپتان رانا عبدالوحید نے پھر پاکستان کو برتری دلائی، لیکن وان ڈر ڈرفٹ نے برتری کا خاتمہ کیا۔
اس کے بعد ڈچ ٹیم چھا گئی اور میچ تین کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔