لاہور(نیوز ایجنسیاں،جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ عوام کو پتہ ہے جب نوازشریف آتاہے تو مہنگائی کم ہوتی ہے اور آٹا سستا ہوتا ہے، لاہور میں 5 سال گھس بیٹھیے آگئے جنہوں نے اسے تباہ کردیا،ہم آج الیکشن میں ہیں تو صرف قوم کی خاطر۔نواز شریف اپنی خاطر نہیں صرف قوم کی خاطر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کہ قوم اس وقت مسائل سے دو چار ہے۔لاہور انارکلی میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، نواز شریف قوم کا خدمت گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، ہم نومئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں دونوں تاریخوں میں بڑی تاریخ موجود ہے۔