گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے۔
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات میں پارٹی کارکن کے قتل کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔
گورنر سے ملنے والے ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی شامل تھے۔
وفد نے گورنر سندھ کو ناظم آباد واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ناظم آباد کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر کار بند سیاسی جماعت ہے۔
مصطفی کمال نے کہا ایم کیو ایم کے دفتر پر حملہ کر کے کارکن کو شہید کیا گیا۔
اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ تفریق برتی جارہی ہے۔