لاہور ( نمائندہ جنگ)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نےنو مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے کیس میں روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید ٫ اعظم خان سواتی، وائق قیوم عباسی اور محمد زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دیا ہے، تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزمان پیش نہیں ہوئے، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں۔