• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سے جھگڑا جسموں کا نہیں، دماغوں کا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جھگڑا جسموں کا نہیں، دماغوں کا ہے اور وہ بھی جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال پر مولانا فضل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اختلافات رہے ہیں، ایوان سب کا ہوتا ہے، پی ٹی آئی سے ہر معاملے میں اختلاف کیسے کر سکتے ہیں؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہےکہ دھاندلی ہوئی تو ساتھ آجائے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی، وہ بیٹھ جائے اور عیاشی کرے، پشاور میں چوتھے پانچویں نمبر کے ایک افغان باشندے کو جتوا دیا گیا، الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال رہا، پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے اور جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کا وہ امیدوار جو محمود اچکزئی کے حق میں دستبردار ہوا اسے جتوا دیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک رہا ہے، الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو نوٹس دیے بغیر درخواستیں خارج کر رہا ہے، ہم  22 فروری کو اسلام آباد میں میٹنگ کریں گے، 3 مارچ کو کراچی میں میٹنگ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید