کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 8 سالہ بچے کے لرزہ خیز قتل کی واردات سامنے آئی ہے، بچے کی لاش بلاک 16 میں اسپتال کے قریب جھاڑیوں سے ملی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اصغر مہدی کا کہنا ہے کہ بچہ جب ملا تو اس کی سانس باقی تھی، قریبی فلیٹ سے خاتون نے سب سے پہلے بچے کو دیکھ کر شور مچایا۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتول بچہ اسپتال کے قریب کا ہی رہنے والا تھا، جو چند گھنٹے پہلے لاپتا ہوا تھا۔