کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 1 لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق مسافر مہد کراچی سے نجی ایئر کی فلائٹ نمبر G9-547 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا۔
بین الاقوامی روانگی پر تعینات کسٹمز کے عملے نے مسافر کو روکا اور پوچھ گچھ کی، اس دوران شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کو دوبارہ اسکین کیا گیا۔
اسکیننگ اسکرین پر بیگ کے نچلے حصے میں موجود کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔
سامان کی تلاشی پر 200 اور 500 مالیت کے جعلی یو اے ای درہم برآمد ہوئے، مذکورہ جعلی کرنسی کو نہایت مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپایا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق گرفتار ملزم مہد حیدر آباد کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔