کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاق میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پی پی کے نمبر آف گیمز مکمل ہونے کے بعد ن لیگ نے بھی ایم کیو ایم پاکستان کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان بعض معاملات پر بدستور ڈیڈ لاک ہے.
جمعے کی شب مسلم لیگی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آسکا، ایم کیو ایم پاور شیئرنگ کے حوالے سے کم از کم دو آئینی عہدے کی بھی خواہش مند ہے،دونوں جماعتوں کے درمیان ہفتے کو پھر مذاکرات ہوں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کو اپنی اتحادی جماعت پی پی کی جانب سے دباؤ ہے کہ حکومت سازی اور سندھ کی گورنر شپ سے ایم کیو ایم کو دور رکھا جائے۔