• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا، ریسٹورنٹ میں آتشزدگی، 43 افراد جاں بحق، 22 زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کم ازکم 43 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، زیادہ تر اموات دم گھٹنے سے ہوئیں، کئی افراد آگ سے بچنے کی کوشش کے دوران 6منزلہ عمارت سے کود کر مارے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت صحت نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکا میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، جس نے 6 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر سروس حکام نے بتایا کہ ڈھاکا میں معروف بریانی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی
اہم خبریں سے مزید