تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کی راہ میں غیر آئینی رکاوٹیں خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پر امن احتجاج کے آئینی حق میں پولیس، ریاستی مشینری کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، عوام اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لینے کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دیے گئے واضح مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق جعلی فارم 47 کی بنیاد پر دھاندلی زدہ عناصر مسلط کرنے کی کوشش قبول نہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چوری شدہ مینڈیٹ واپس لینے کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔