• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں سے فورسز نمٹ لیں گی، ہمارے لیے اصل چیلنج بیانیہ ہے، سرفراز بگٹی


وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے فورسز نمٹ لیں گی، ہمارے لیے اصل چیلنج علیحدگی پسند دہشت گرد نہیں بلکہ بیانیہ ہے۔ ناراض بلوچ کی اصطلاح ہماری نہیں، پنجاب کے کنفیوزڈ دانشوروں کی ہے۔

لاہور میں میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیر اہتمام بلوچستان کے مسائل پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد انتشار اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اُن خواتین کے ساتھ کھڑا ہوں جن کے بیٹوں اور شوہروں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا، انسانی حقوق کے لبادے میں مخصوص ایجنڈے پر چلنے والی خاتون کے ساتھ کھڑا نہیں ہوں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کو جب بھی موقع دیا جائے گا وہ دوبارہ منظم ہو جائیں گے، وہ پاکستان کو بندوق کے زور پر توڑنا چاہتے ہیں، لڑائی ریاست نے نہیں انہوں نے شروع کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان مسئلے کا حل نوجوان نسل کو وسائل مہیا کرنا ہے، ہم نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کر رہے ہیں۔

سیمینار سے سینیٹر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل عبد القیوم اور سابق وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

قومی خبریں سے مزید