بھارت میں فلم اسٹار کے مداح بھی انتہا پسند بن گئے اور پسندیدہ اداکار کے حق میں نعرہ نہ لگانے پر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے ایک نوجوان کو مارتے پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ تیلگو اداکار الو ارجن کے مداح بنگلور میں کسی شخص پر تشدد کر رہے ہیں، جس کے چہرے سے خون بہہ نکلا۔
سوشل میڈیا پر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پولیس نے بنگلور پولیس سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
میڈیا میں یہ بھی رپورٹ کیا جارہا ہے کہ جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ اداکار پربھاس کا مداح ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ الو ارجن کے مداح پربھاس کے مداح سے ’جے الو ارجن‘ کا نعرہ لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔