• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سیاسی افراد اختلافات تدبیر سے حل کریں، بیرسٹر نواب بابر

لوٹن ( نمائندہ جنگ) بیرسٹر نواب بابر خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سیاسی اور معیشت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں ایک بیان میں انہوں نے رائے دی کہ جمہوریت اور سیاسی روایات کو قائم رکھا جائے، سیاست میں اختلافات ضرور ہوتے ہیں لیکن اختلافات ذاتی نہیں ہونے چاہئیں، سیاسی اختلافات مفاہمت، دانشمندی، دور اندیشی اور عملی تدبیر سے حل کئے جا سکتے ہیں، انتخابات کے عمل کو ایسا صاف شفاف بنایا جائے جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو اور جس سے پارلیمنٹ کی بالادستی ممکن ہو سکے اور کسی کو اعتراض اور احتجاج کی ضرورت ہی نہ پیش آئے پارلیمنٹ میں قانون بنائے جاتے ہیں تمام جماعتوں کے مسائل کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے حل کر نا چاہئے اور مخالفت برائے مخالفت کا کلچر ختم کر کے جمہوریت سے پختہ وابستگی کا ثبوت دیا جائے ، پانچ سالہ پلان بناکر اس پر عمل اوردن رات معیشت پر کام کیا جائے۔
یورپ سے سے مزید