• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی شادی کے بعد کہاں نوکری کرتی تھیں؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

ایشیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے شادی کے بعد بھی اپنی نوکری نہیں چھوڑی تھی۔

مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیتا امبانی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی کام کرتی رہیں اور اُنہیں ماہانہ تنخواہ صرف 800 روپے ملتی تھی۔

نیتا امبانی نے بتایا کہ تین ہفتوں کی کورٹ شپ کے بعد 1985ء میں مکیش امبانی کے ساتھ شادی کے ایک سال بعد میں نے سن فلاور نرسری میں بطور ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے 800 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی اور اس وقت لوگ مجھ پر ہنستے تھے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ کام کرکے مجھے بہت اطمینان ملا۔

یہ ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی ہے جب اس امیر ترین جوڑی نے اپنے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے لیے بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں’پری ویڈنگ سرمنیز‘ یعنی شادی سے پہلے کی پرتعیش تقریبات کا انعقاد کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید