• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مشہور کیفے کے ڈوسا سے 8 لال بیگ برآمد، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک کافی ہاؤس میں خاتون نے اپنے آرڈر، ایک سادہ ڈوسا کے اندر سے آٹھ لال بیگ برآمد کر لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی رہائشی خاتون، فوڈ وی لاگر 7 مارچ کو کناٹ پیلیس کے مشہور مدراس کافی ہاؤس گئیں جہاں اُنہوں نے ایک سادہ ڈوسا کا آرڈر دیا۔

آرڈر سامنے آنے پر خاتون کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں جب انہوں نے اپنے ایک ہی ڈوسا پر 8 لال بیگ سمیت مٹی اور کالے دھبے دیکھے۔


خاتون نے اس ڈوسا کی فوراً ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، خاتون کے مطابق اُن کا مقصد دیگر عوام کو آگاہ کرنا تھا۔

خاتون کے مطابق اُنہیں ویڈیو بناتا دیکھ کر کافی شاپ کا عملہ اُن سے جھگڑ پڑا اور اُن کا آرڈر چھین کر واپس کیفے کے کچن میں لے گیا۔

خاتون نے بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے افسوس اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خاتون کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا تھا کہ اتنا غلیظ کھانا کیسے پیش کیا جا سکتا ہے اور وہ بھی ایک ایسے کیفے میں جہاں تقرہباً ہر ایک گھنٹے میں 30 کے قریب گاہک آتے ہوں، اتنے نامور اور مصروف کیفے میں صفائی ستھرائی کا یہ حال ہے۔

خاتون نے مزید لکھا کہ مزکورہ کیفے کے کچن سے بدبو آ رہی تھی اور کچھ پر چھت بھی موجود نہیں تھی۔

یہ معاملہ یہی تک نہیں رُکا بلکہ خاتون نے ریسٹورانٹ کو جوابدہ ٹھہرانے کا عزم کرتے ہوئے اس کی پولیس میں باضابطہ طور شکایت درج کرادی۔

پولیس حکام کی جانب سے خاتون، فوڈ وی لاگر کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا یقین دلایا گیا ہے۔