بانیٔ پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2024ء میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اوراس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے۔
بانیٔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔