• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کی نئی ویڈیو اور تصویروں سے مداح مایوس

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص نہیں بھائیں۔

عائزہ خان کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے اُنہیں نئی تصویروں پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عائزہ خان پاکستان کی واحد اداکارہ ہیں جنہیں آج تک اُن کے پہناوے پر تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے مگر لگتا ہے کہ اب عائزہ کو بھی صارفین نے آڑے ہاتھوں لینے کی ٹھان لی ہے۔ 

گزشتہ روز عائزہ خان نے ایک نئی ویڈیو اور تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں گاڑی میں بیٹھے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


عائزہ خان نے ان پوسٹس پر کسی بھی کیپشن کے بجائے صرف ’کلیپر بورڈ‘ کے ایموجی کا سہارا لیا ہے۔

عائزہ خان کے ڈھیلے ڈھالے مغربی لباس پر صارفین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔


صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہیں عائزہ خان سے رمضان میں ایسی تصویروں کی توقع نہیں تھی۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ خان مشرقی انداز میں زیادہ پیاری لگتی ہیں ہیں تو کچھ صارفین کو عائزہ خان اس لُک میں نہایت حسین اداکارہ لگ رہی ہیں۔

اسکرین شاٹس
اسکرین شاٹس 


انٹرٹینمنٹ سے مزید