• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصٰی میں سوا لاکھ فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

اسرائیلی پابندیوں کے باوجود مسجد اقصٰی میں ایک لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اورمسجد اقصٰی کے گرد اسرائیلی فورسز نے چیک پوسٹیں اور رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصٰی کے باب الاسباط پر اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو اندر جانے سے روک دیا۔ 

مسجد اقصٰی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر سیکڑوں فلسطینیوں نے باب الاسباط جانے والی سڑک پر نماز جمعہ ادا کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید