• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: پولیس کے تعاقب پر تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، 3 افراد ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جامشورو میں انڈس ہائی وے کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کر دی تھی۔

پولیس کے تعاقب کرنے پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تینوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ 

ورثاء کا احتجاج

ہلاک ہونے والے 3 افراد کی لاشیں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئیں، جہاں پر ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس موبائل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

وزیرِ داخلہ سندھ کا ہنگامہ آرائی کا نوٹس

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سول اسپتال میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں ہنگامہ آرائی پر ایس ایس پی حیدرآباد سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ سندھ نے پولیس مقابلے پر ایس ایس پی جامشورو سے تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید