• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان پہلی بار کپل شرما کے شو میں نظر آئیں گے

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار کپل شرما کے شو میں نظر آئیں گے۔

عامر خان نے نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز، ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی ایک قسط کی شوٹنگ مکمل کروا دی ہے اور اس قسط کا ٹریلر بھی جاری ہوگیا ہے۔

اس سے قبل ان دونوں اداکاروں کو کئی موقعوں پر ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے لیکن ان دونوں نے اب تک کبھی کسی بھی طرح کے پروجیکٹ پر ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

یاد رہے کہ عامر خان نے گزشتہ سال فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کے ٹریلر لانچ کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں جہاں کپل شرما بھی موجود تھے یہ انکشاف کیا تھا کہ’میں کپل شرما کا بہت بڑا مداح ہوں کیونکہ انہوں نے میری بہت سی شاموں کو رنگین بنایا، مجھے بہت ہنسایا اور میں نے انہیں چند ہفتے پہلےفون کرکے اتنے لوگوں کو ہنسانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا‘۔

اُنہوں نے تقریب کے دوران کپل شرما سے یہ بھی کہا تھا کہ آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے مجھے کبھی اپنے شو میں کیوں نہیں بلایا؟

عامر خان نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میں کپل شرما سے یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں تاکہ اس سے پہلے کہ یہ مجھ سے کچھ کہے تو میں ان سے ایک قدم آگے رہوں۔

کپل شرما نے عامر خان کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے کئی بار عامر خان کو اپنے شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن یہ خود ہی ہر دفعہ اپنی مصروفیات کی وجہ سےٹالتے رہتے ہیں۔

جس کے بعد عامر خان نے کپل شرما کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے فلم کی پروموشن کے لیے مدعو کیا تھا لیکن میں فلم پروموشن کے لیے نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ کے لیے آپ کے شو میں آنا چاہتا ہوں۔

اب تقریباََ ایک سال کے بعد عامر خان نے کپل شرما سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

یاد رہے کہ عامرخان کا کپل شرما کے شو میں شرکت کرنا بہت بڑی بات ہے کیونکہ وہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی انٹرویوز دیتے نظر نہیں آتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید