• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وگنیش شیون کو اہلیہ نین تارا اور بچوں کی یاد ستانے لگی

بھارتی ہدایتکار وگنیش شیون کو اہلیہ نین تارا اور بچوں کی یاد ستانے لگی۔ 

وگنیش شیون اپنی نئی تامل فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اس وقت ملائیشیا اور سنگاپور میں موجود ہیں، اہلِ خانہ کی یاد میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ 

اس پوسٹ میں انہوں نے اپنے ساتھ اور اہلیہ نین تارا کے ساتھ بیٹوں اُیئر اور اُلاگ کی تصاویر شیئر کیں۔ 

انہوں تحریر کیا کہ وہ ہفتوں کی ناقابلِ فراموش شوٹنگ کے بعد گھر واپسی کےلیے بیتاب ہیں جہاں ڈھیر سارا پیار انکا منتظر ہے۔ 

واضح رہے کہ ونگیش شیون اور نین تارا تامل فلم انڈسٹری کی سب سے دلکش جوڑی سمجھا جاتا ہے۔ 

 دونوں کی شادی 2022 کے آغاز میں ہوئی، سروگیسی کے ذریعے ان کے ہاں اسی سال اکتوبر میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید