• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ احمقانہ فلمیں صرف پیسے کی وجہ سے کرنا پڑیں، پرکاش راج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کے نامور اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ کچھ احمقانہ فلمیں صرف پیسے کی وجہ سے کرنا پڑیں۔

بھارت کی مختلف فلم انڈسٹریز میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے پرکاش اپنے دل کی بات کرتے ہوئے اکثر تنازعات میں گھر جاتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے دوران برے وقت میں کچھ احمقانہ فلمیں صرف پیسے کی وجہ سے کرنا پڑیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ کمرشل فلموں میں بھی اسی طرح کی محنت درکار ہوتی ہے جو دیگر فلموں کےلیے ہوتی ہے۔ انہیں مجھے فلموں میں ولن دکھانے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا ضمیر مجھ سے پوچھا کرتا تھا کہ میں یہ فلمیں کیوں کرتا ہوں تو اسکا ایک ہی جواب تھا کہ یہ پیسے کےلیے ہے۔ 

پرکاش راج نے بتایا کہ ایک ایسا بھی وقت تھا جب انہوں نے بغیر کسی معاوضے کے فلمیں کیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ خود فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کی کمائی حقیقی ہوگئی یا نہیں۔ لوگ نہیں جانتے کہ میں نے کچھ فلمیں صرف اپنے لیے کیں جس کا مقصد ان سے سیکھنا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید