• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے، ترجمان محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر ۔ فوٹو: فائل
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر ۔ فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4,000 میگاواٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کی۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکی منصوبوں نے بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے، منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس دونوں ممالک کے درمیان تبدیلی کا اقدام ہے، آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں خاص طور پر پانی کے انتظام سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی اسمارٹ ایگریکلچراور قابل تجدید توانائی کےلیے بھی مل کر کام  کررہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید