• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج فوٹو: اسکرین گریب / سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: اسکرین گریب / سوشل میڈیا

نامور بالی ووڈ فلم اینیمل کے اب بھی چرچے ہورہے ہیں اور حال ہی میں ایک مداح نے کچھ ایسا کارنامہ کردیا جس کا شاید کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ 

سندیپ ریڈی وانگا کی اس فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ انکے علاوے سنی دیول، انیل کپور، تریپتی دیمری اور رشمیکا مندانا شامل تھے۔ 

فلم نے ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ اسکے ساتھ ہی گزشتہ برس کامیاب فلمیں دینے میں سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی پیچھے نہ رہے اور فلم پٹھان اور جوان کے ساتھ انہوں نے باکس آفس پر راج کیا۔  

تاہم ایک مداح نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے شاہ رخ کو ایک اور فلم میں شامل کردیا اور یہ فلم اینیمل تھی۔ 

شاہ رخ خان نے اگر رنبیر کپور کی جگہ فلم اینیمل میں مرکزی کردار نبھایا ہوتا تو وہ کس طرح نظر آتے؟ یہ آپ ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید