• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی کو PCB نے بیان جاری کرنے سے روک دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، وہ شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹویٹ لکھ لی تھی، انہیں آخری لمحے پر ٹویٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کئے گئے بیان پر اپنے تحفظات سامنے رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید