کراچی(اسد ابن حسن) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب کے سیکشن افیسر نے حج اورگنائزرز ایسوسییشن اف پاکستان کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ سرکاری حج کوٹہ پر سعودی عرب کے لیے عازم سفر حجاج کو وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر سعودی حکومت نے اسلام اباد ایئرپورٹ کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بھی "روٹ ٹو مکہ" کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سہولت کے تحت حجاج کے سفری بیگیج پر ایئرپورٹس پر ایک مخصوص ریڈیو فریکوینسی ائیڈنٹیفیکیشن ڈیوائس گی(RFID اسٹیکر ٹائپ) چسپاں کر دیا جائے گا اور جب وہ مکہ یا مدینہ ایئرپورٹ پر اتریں گے تو بغیر کسی امیگریشن اور چیکنگ کے مدینہ یا مکہ شہر جلد سے جلد پہنچ جائیں گے۔