• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار دیویندو ’مرزا پور 3‘ کا حصہ نہیں ہوں گے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پرائم ویڈیو سیریز ’مرزا پور‘ میں ’منا بھیا‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار دیویندو نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس شو کی تیسری سیریز میں اپنا کردار دوبارہ ادا نہیں کریں گے۔ 

اداکار دیویندو نے ایک انٹرویو میں ’منا بھیا‘ کا کردار مزید نہ کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس کردار نے ان کی شخصیت پر نمایاں اثر ڈالا ہے جو اکثر ان کے لیے تاریک لمحوں کا بھی باعث بنتا ہے۔

’ہیومنز آف بمبئی‘ سے بات کرتے ہوئے دیویندو کا کہنا تھا کہ ’میں اعلان کرتا ہوں کہ میں ’مرزا پور سیزن 3‘ کا حصہ نہیں ہوں گا۔‘

دیویندو سے متعلق اس خبر سے ’مرزا پور‘ کے شائقین کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار دیویندو کی جانب سے ’مرزا پور‘ سیریز میں ادا کیا گیا کردار ’منا بھیا‘ کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کرائم ڈرامہ سیریل ’مرزا پور‘ کے دوسرے سیزن کے اختتام پر، منا ترپاٹھی کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ شائقین قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ’منا بھیا‘ زندہ بچ گئے ہوں گے اور اسی کردار سے ڈرامہ آگے بڑھے گا۔

’مرزا پور 3‘ کا پہلا ٹیزر 19 مارچ کو ایک شاندار تقریب میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اس کرائم ڈرامے میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر ستاروں کی موجودگی متوقع ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید